ہفتہ، 26 جنوری، 2019

نوروز

"نوروز"
                         (21.3.87)
             "ڈاکٹر صابر حسین خان"

یہ کیسا موسم ہے کہ
آسمانوں سے آگ برس رہی ہے
کاسئہ سر میں دھڑکتے ہوئے
دل کے آئینے پہ فکر کے ساتھ
لہو کی لرزتی لکیریں ڈال رہے ہیں
آنکھوں کی بے آب پتلیاں
وحشتوں کی بارش میں بھیگ رہی ہیں
نظر کے پردے پہ شام کے سائے
دیوار شک کا عکس ڈھال رہے ہیں
اور دور دور تک ہر ایک منظر
دھوئیں کی اوٹ میں پل رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں