پیر، 21 جنوری، 2019

پیغام بری

"پیغام بری"
                       (2.8.90)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

گھما پھرا کر
لفظوں کو دھراتے رہنا
ایک ہی خیال سے
بار بار
کہانیوں میں رنگ بھرنا
یا نظموں کا آنچل سجانا
واقعات آسان عمل ہے
لیکن کیا
ایسا کرنا
پیغام بری کی توھین نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں