بدھ، 23 جنوری، 2019

مومی نقش

"مومی نقش"
                     (22.6.89)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

جو نام
کئی برسوں سے
لبوں پر نہیں آیا تھا
آج اچانک
اسی نام کے شیریں حرف
قلم دیکھنا چاہ رہا ہے
جو چہرہ
اور چہروں کے بیچ
کہیں کھو گیا تھا
آج
اسی چہرے کے مومی نقش
آنکھیں دیکھنا چاہتی ہیں
لیکن دل کو آج بھی پتہ نہیں
کہ وہ نام
وہ چہرہ
کسی کے نام ہے
کسی کے خواب دیکھتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں