اتوار، 17 فروری، 2019

دھنک پر قدم

"دھنک پر قدم"
                         (9.3.88)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

یہ کتنا اچھا ہوا کہ
بچھڑنے سے پہلے
ہم دونوں نے
یہ فیصلہ کرلیا ہے
کہ اب جب کبھی
دوبارہ ملیں گے
تو پھر دوبارہ کبھی
ایک دوجے سے
جدا نہ ہوں گے
دوبارہ مل کر
پھر کبھی نہ بچھڑنے کے
اس اقرار کے سہارے
اب ہم دونوں کو
انتظار کی جان لیوا گھڑیاں
کاٹنی ہوں گی
اور آنے والے
شاداب دنوں کے
استقبال کے لیے
ابھی سے
اپنے خون میں
سرشاری کی شمعیں
جلانی ہوں گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں