اتوار، 17 فروری، 2019

آدمی زندہ ہے

"آدمی زندہ ہے"
                     (7.3.88)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

جب تم مان چکی ہو
اپنے ناذک ہونٹوں سے
محبت کا پیماں باندھ چکی ہو
تو پھر کھلے لفظوں میں
لوگوں کے سامنے
اس بات کا اقرار کرنے سے
کیوں ڈرتی ہو
کیوں گھبراتی ہو
کیا تم کو علم نہیں
کہ آج بھی اس دنیا میں
کچھ لوگ ایسے بستے ہیں
جو محبت کی مجبوری کو
اچھی طرح جانتے ہیں
خود بھی محبت کرتے ہیں
اور محبت کرنے والوں کا
پورا ساتھ دیتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں