ہفتہ، 16 فروری، 2019

بہانے

"بہانے"
                   (18.9.87)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

کبھی نت نئے بہانے کرکے
آئینے دیکھا کرتا تھا
اور اب آئینوں سے
خوف آنے لگا ہے
آئینوں کی سرشت میں
لکھے ہوئے سچ کی سزا
آدمی کے نصیب میں
کیوں لکھی ہوتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں