"تجربے"
(19.9.87)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
میں ان لوگوں کی طرح
خواب دیکھ رہا ہوں
جو اپنے اپنے وقتوں میں
خواب بسر کرچکے ہیں
اور خوابوں کے عمل کو
راندہ درگاہ کرچکے ہیں
لیکن دوسروں کے تجربوں سے
کب کوئی فائدہ اٹھاتا ہے
ہر خوں کے مقدر میں
آپ اپنی آگ میں جلنا ہوتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں