"جاں باز"
(8.3.88)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
عموما لوگ
پہلا قدم اٹھاتے ہوئے
گھبراتے ہیں ڈرتے ہیں
سوچتے ہیں
کہیں ایسا نہ ہو جائے
کہیں ویسا نہ ہو جائے
لیکن ہم تم تو
آخری قدم بھی
رکھ چکے ہیں
آخری بات بھی
کہہ چکے ہیں
پھر دنیا کے ڈر سے
ہم تم دونوں
کیوں ایک دوجے سے
الگ رہیں
دنیا تو ڈراتی رہتی ہے
مگر آخری جنگ کی
فتح کا سہرا
اسی کے سربندھتا ہے
جو جیت کے جذبے سے
سرشار ہو کر
آگے بڑھ کر
جئرات کو بھی شرمندہ کردیتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں