ہفتہ، 16 فروری، 2019

زرد پھول

"زرد پھول"
                      (28.9.87)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اب کی دفعہ
زرد پھولوں کا موسم
یونہی گزر گیا
پتا بھی نہ چلا
اب کی دفعہ
تمھارے چہرے کی زردی
قطرہ قطرہ دل پر برستی رہی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں