ہفتہ، 16 فروری، 2019

خونی بارش

"خونی بارش"
                           (18.9.87)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ہلکے نیلے رنگ کے آسمان پر
چھائی ہوئی سفید بدلیاں
ہمارے سروں پر برسے بغیر
کسی پیاسی زمیں کی تلاش میں
تیرتی ہوئی جا رہی ہیں
اور ہمارے بدن
آنکھوں سے بہتے ہوئے پانی میں
شرابور ہو رہے ہیں
ہماری زبانوں کو
اپنے ہی خون کا ذائقہ لگ گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں