ہفتہ، 2 فروری، 2019

puppet On A Chain

"Puppet On A Chain"
                     (9.1.87)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مجھ کو معلوم ہے
میں مانتا بھی ہوں
کہ یہ عشق لا حاصل ہے
اور جھیل کے تیسرے کنارے کے پار
سر بفلک پہاڑیوں کے پیچھے
وحشت و دیوانگی کے دھوئیں کے سوا
اور کچھ بھی نہیں
لیکن یہ بھی تو سچ ہے
اس بات کو بھی ماننا پڑے گا
کہ جس دن سے تم سے
بال سے باریک تعلق کے
روا ہونے کا احساس ہوا ہے
یہ بجھی بجھی سی مٹی مٹی سی
اجنبی زندگی
پھر ایک بار آنکھوں کو
کتنی اچھی لگنے لگی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں