ہفتہ، 2 فروری، 2019

1978

"1978"
                     (2.1.87)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اس کے نام
یہ نیا سال
جس کے نام پہ
پچھلے سال کا
آخری سورج
آخیر شام
ڈوبا تھا
گو پتہ نہیں
اس نام سے
اس سال کوئی تعلق
باقی رہے گا
یا اگلے سال کا
پہلا سورج
روز اول
تاریک نکلے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں