ہفتہ، 2 فروری، 2019

U.I.C

"U.I.C"
                      (27.12.86)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تمھارے چہرے کے خدوخال
اس لڑکی سے کتنا ملتے ہیں
جو ایک زمانے میں
میری آنکھوں کو
کتنی مانوس لگتی تھی
مگر اب تو اس بات کو
ایک زمانہ گزر چکا ہے
اب تو اس لڑکی کی یاد میں
میری نیلی ڈائری میں لکھی
بس چند نظمیں باقی ہے
اب تو اس کے سوا
کوئی اور چارہ نہیں
کہ میں تمھارے حوالے سے
یہ ایک اور نظم
اس نزہت نام کے نام کردوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں