اتوار، 10 فروری، 2019

ضد

"ضد"
                     (22.8.85)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ہم دونوں ایک دوجے کو
جلتی بجھتی آنکھوں سے
اپنے اپنے سچ کی سانسیں
قطرہ قطرہ پلا رہے ہیں
اپنے اپنے پندار کے ہاتھوں
دل کے نیلے آسماں پہ
درد کے چاند آگا رہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں