اتوار، 10 فروری، 2019

خوشبو کا حملہ

"خوشبو کا حملہ"
                      (9.8.85)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

کل رات کی موسلادھار بارش نے
میرے اندر در اندر پھیلے ہوئے
گھنے سیاہ جنگل میں چہار طرف
زرد رنگ گلاب کھلا دئیے ہیں
اور اب میں اپنے ہاتھوں میں
جلتی ہوئی خوشبو کے جال لئیے
تمھاری آنکھوں کی راہ تک رہا ہوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں