"خود فریبی"
(25.1.87)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
میرا نام اگر معتبر ٹہرا ہوتا
اور تمھارے دل میں بھی
میرے دل کے حوالے کی
وہی بات ہوتی
جو تمھاری آنکھوں میں
جھانکتے ہوئے نظر آتی ہے
تو تمھاری کتابوں کے زرد حاشیے
کبھی کورے نہ ہوتے
یوں سادہ نہ رہتے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں