جمعہ، 1 فروری، 2019

نوید

"نوید"
                     (22.1.87)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

آو!خواب دیکھتے ہیں
ان خوابوں کے
جو ابھی دیکھے جانے ہیں
کہ آج جشن کا دن ہے
تاریک سمندروں کے بیچ
آسمانوں کی چادر اوڑھے
محبتوں کے جزیرے میں
آج واپسی ہوئی ہے
اور شام کے سورج کو
ڈوبنے کے لیئے
ابھی چند اور لمحوں کا
سفر طے کرنا باقی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں