جمعہ، 1 فروری، 2019

اگر تم نہ ہوتے

"اگر تم نہ ہوتے ……"
                        (28.1.87)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میں جو تم سے پوچھوں
اگر تم نہ ہوتے ……
تو ہو سکتا ہے تم یہ کہو
"تو کیا ہوا کوئی اور ہوتا!"
لیکن ایسا نہیں ہے
اگر تم نہ ہوتے
تو میری زندگی میں
کہیں نہ کہیں
کوئی نہ کوئی خلا ہوتا
کہ مشیت ایزدی یہی ہے
کبھی بھی کسی کی جگہ
کوئی اور نہیں لے سکا ہے
ہر فرد کی زندگی میں
چھوٹے چھوٹے ان گنت
خالی دائرے ہوتے ہیں
ہر دائرے کا حجم
دوسرے سے جدا ہوتا ہے
ہر فرد کی زندگی میں
ہر فرد کے لیئے
قانون قدرت نے
ایک خاص دائرے کا
انتخاب کر رکھا ہے
پھر یہ کیسا ہوسکتا ہے
کہ اگر تم نہ ہوتے
تو کوئی دوسرا ہوتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں