پیر، 11 فروری، 2019

انعام

"انعام"
                    (12.11.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مقابلہ مضمون نویسی میں
جب مجھ کو دوسرا انعام ملا
تو کالج کے جس لڑکے نے بھی
بورڈ پر میرا نام پڑھا
اس نے مجھ کو اپنی
مبارکباد پیش کی
میں یونہی ہنس ہنس کر
سبکا شکریہ ادا کرتا رہا
مگر میری سمات کے پردے پر
اس آواز نے کوئی دستک نہ دی
جس کے بس چند بول مجھ کو
وہ انعام دے سکتے تھے
جس کو میری تشنہ نظریں
تنہائی کی رنگیں محفلوں میں
اکثر ڈھونڈا کرتی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں