"عجائب خانہ عشق"
(9.9.84)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
بوندوں کے چہروں میں اب کی بار
تمھارے جھلملاتے عکس کے سب رنگ
اس آتشی آہنگ سے جذبے ہوئے ہیں
جو پہلی مرتبہ اس.وقت گونجا تھا
جب تمھاری محبت کا پہلا قطرہ
میرے دل کے ویراں آتشداں میں
آتش پاک کا پہلا شعلہ بن کے
بس پل بھر کے لیئے پہلی مرتبہ مہکا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں