جمعہ، 15 فروری، 2019

محبت ایک کہانی

"محبت ایک کہانی"
                    (15.9.87)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

شام سے پہلے
گھر آنے والوں کے چہرے
پھٹی ہوئی کتاب کی طرح ہوتے ہیں
بیچ کے کئی صفحے گم ہوتے ہیں
آغاز اور انجام کے
درمیاں کا کرب
سفر کی بے رحم ہوائیں
سولی پر لٹکا چکی ہوتی ہیں
واپسی کی راہ تکنے والے
ادھوری کتاب کو پڑھنے والوں کی طرح
کبھی بھی کہانی نہیں سمجھ پاتے
کوئی مطلب نہیں نکل پاتے
اور آخر میں تنگ ہوکر
اپنے کاموں میں پھر سے
لگ جاتے ہیں
کسی کے پاس معمے بوجھنے کی
فرصت نہیں ہے
مگر یہ بھی تو سچ ہے
کہ جو وقت کی دھول میں
اٹ گئے ہیں
ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں