پیر، 11 فروری، 2019

آھنگ

"آھنگ"
                    (20.2.84)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مجھ کو علم نہیں کہ میری نظریں
اس جھان رنگ و بو میں ہر سو
جانے کس کے خدوخال ڈھونڈتی ہیں
لیکن میری سانسیں اس یقین پہ
مرگ پیہم سے نبرد آزماہیں
کہ یہیں آس پاس کسی کونے میں
کوئی ایک ایسا چہرہ بھی بستا ہے
جو اپنی سبھی صداوں میں
میرے آہنگ کے رنگ بھی سوچتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں