بدھ، 13 فروری، 2019

پہلے کبھی

"پہلے کبھی"
                    (7.1.83)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

پچھلی رات کی
کہانی میری
شائد تم نے بھی
پڑھ لی ہے
کہ پہلے کبھی تو
یہ رنگ حنا کا
تمھارے
عارض پر
نہیں نکھرا تھا
پہلے کبھی تو
یہ ڈھنگ حیا کا
تمہاری
آنکھوں سے
نہیں ابھرا تھا
پہلے کبھی تو
یہ سنگ وفا کا
تمہاری
پلکوں سے
نہیں اترا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں