"ایسا بھی ہوتا ہے"
(9.1.83)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
آپ ہی آپ
یونہی چلتے پھرتے
راہداریوں میں
نظریں ملتی رہیں اور
وقت گزرتا رہا
مگر اب
جانے کیسے دن
آگئے ہیں کہ
نظریں ملتے ہی
آپ ہی آپ
جھک جاتی ہیں
اور وقت
وقت گزر نہیں پاتا
وقت ٹھٹھر گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں