جمعرات، 14 فروری، 2019

آج سے پہلے

"آج سے پہلے"
                      (20.1.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ایسی بے چینی تو
پہلے کبھی نہ تھی
پہلے کبھی تو
یہ دل تڑپا نہ تھا
ایسی آگ پہلے
کبھی لگی نہ تھی
اب تو کچھ کرنے کو
میرا دل نہیں کرتا
تمہاری چاہ کا زخم
اب بھر نہیں سکتا
کہ تم سے کہہ دینے کو
میرا دل نہیں کہتا
اسی لیئے شائد
یہ بے چینی مجھے
تڑپا رہی ہے
میرے سینے کی
بھٹی میں آگ
سلگا رہی ہے
کہ آج سے پہلے
ایسا کبھی نہ ہوا کہ
تمہاری یاد کی شمع کی
مہکتی ہوئی لو
میری سوچ کی برکھا میں
بھیگتی ہوئی ہو
اور تنہائی کے
کالے گھر میں روشنی
پھیلتی ہوئی ہو
ہاں پہلے کبھی
تمھاری یاد کی شمع کی
مہکتی ہوئی لو
ایسے بھیگے ہوئے موسم میں
یوں بڑھی نہ تھی
ہاں ایسی بے چینی
پہلے کبھی نہ تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں