ہفتہ، 9 فروری، 2019

آخری بات

"آخری بات"
                       (19.4.86)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اس سے پہلے کہ یہ شناسائی
ہم دونوں کے درمیاں
دھوپ کی کاغذی دیوار میں ڈھلے
آؤ! خاموشی سے ہم الگ ہولیں
اور پھر سے اپنے اپنے دائروں میں
اپنی اپنی انا کے نقطوں کے گرد
آنکھوں پہ دونوں ہاتھوں رکھ کر گھومنے لگیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں