"طلسم نور فشاں"
(27.12.86)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
حسن اور سکون
وقت کے بے کنارے ساگر پہ
سفید بگلوں کی طرح
مسلسل بہتے ہیں
اور دیکھنے والی آنکھوں کی
پھیلتی سکڑتی پتلیوں میں
شام کے سب رنگ بھرتے ہیں
لیکن ایسا ہوتا ہے
(نہ جانے ایسا کیوں ہوتا ہے)
کہ حسن اور سکون
دونوں مل کر
دل کو اور بے چین کر دیتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں