ہفتہ، 2 فروری، 2019

عبادت

"عبادت"
                   (18.12.86)   
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

شھر ذات کی ویران خانقاہ میں
بند آنکھوں اور
پھیلے ہوئے ہاتھوں کے باوجود
خدا کے حضور
لب دل کوئی دعا نہیں ہوتی
لیکن
تمھارے اداس چہرے کو دیکھ کر
بے اختیار ایک خواب دعا بنکر
لہو میں تیرنے سا لگتا ہے
کہ تمہاری مہکتی ہوئی راتوں میں
خدا وہ لمحہ کبھی نہ لائے
جب تم ایک خواب دیکھنے والے کو
اپنے خوابوں میں دیکھنے لگو!
ایک کتاب پڑھنے والے کو
اپنی کتابوں میں پڑھنے لگو!
         

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں