"منفی مقناطیسیت" "ڈاکٹر صابر حسین خان "
گھر بولتے ہیں. مکین تو بولتے ہی بولتے ہیں. مکانوں کے دیوارودر بھی بولتے ہیں. انسانوں, پودوں اور جانوروں و پرندوں کی طرح مکانوں کا بھی اپنا خاص مقناطیسی ھیولا اور دائرہ ہوتا ہے. اپنا خاص Aura ہوتا ہے. خاص کشش, خاص اثر ہوتا ہے.
آپ نے اکثر محسوس کیا ہوگا کہ کس جگہ جا کر آپ اپنے اندر کچھ عجیب سا محسوس کرتے ہوں گے. کبھی کچھ اچھا, کچھ پر سکون, کچھ Comfortable آرام دہ سا, کچھ Relaxing اور Soothing سا.اور کبھی کچھ جگہوں پر جاتے ہے بے نام سی بے چینی پیدا ہونے لگتی ہے. بے کیفی,وحشت, بیزاری, بوجھ, اضطراب, دل چاہتا ہے. کہ فور"ا یہ جگہ چھوڑ دینی چاہیئے. یہاں کچھ گڑبڑ ہے. جسے ہم اور آپ کوئی واضح نام نہیں دے پاتے. لیکن ایسی جگہوں کی محض منفی توانائی, ان جگہوں کو چھوڑنے کے بعد بھی کچھ دیر تک ہمارے اعصاب کو شل اور روح کو مضمحل کرتی رہتی ہے.
انسانوں, پودوں,جانوروں, پرندوں کی طرح مکانوں کی بھی سائیکی ہوتی ہے. خاص نفسیات ہوتی ہے. مکان ہوں یا انسان کے ہاتھوں بنی ہوئی کوئی بھی جگہ ہو.سمینٹ, بجری, اینٹوں, لوہے, شیشے, لکڑی کسی بھی چیز سے بنائی گئی کوئی بھی عمارت ہو. خواہ وہ کسی بھی مقصد کیلئے تعمیر کی گئی ہو. ہر جگہ, ہر عمارت اپنی مخصوص مقناطیسی قوت Magnetic Field رکھتی ہے. اور اس جگہ, اس مکان, اس عمارت میں رہنے اور آنے جانے والوں پر اثر انداز ہوتی رہتی ہے.
جس طرح سمندروں, دریاوں, وادیوں, پہاڑوں, جنگلوں, باغوں, ریگستانوں میں مستقل رہنے والے لوگ اپنا ایک خاص مزاج, خاص نفسیات اور خاص شخصیت رکھتے ہیں.اور ایسی جگہوں پر جاتے ہی ہماری طبیعت میں اچانک تبدیلی آجاتی ہے.اور ہم اپنی سوچ, مزاج اور موڈ تک کو بدلا ہو پاتے ہے. اور ان جگہوں سے واپسی پر کچھ دنوں تک انہی فضاؤں اور ہواؤں کے Spell میں رہتے ہیں. اسی طرح ہمارے گھر اور مکان,دفاتر اور دکانیں اور یہاں تک کہ کسی ایک گھر یا دفتر کے کسی ایک خاص کونے, کمرے, یا گوشے کی بھی اپنی خاص مثبت یا منفی مقناطیسی طاقت ہوتی ہے. ایک خاص نادیدہ روحانی ہیولا ہوتا ہے. دائرہ ہوتا ہے. اس مخصوص کونے یا گوشے میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ہماری سائیکی, ہماری روح, ہماری سوچ اور ہمارے احساسات میں بھی اچھی یا بری تبدیلی آنے لگتی ہے. ہم یا تو خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں. یا ہمارا وجود بھاری ہونے لگتا ہے اور سوچ و جذبے سردومنجمد ہونے لگتے ہیں.
بند اور تاریک جگہوں میں اٹھنے بیٹھنے کے اثرات, روشن اور ہوادار جگہوں کے Impact سےمختلف ہوتے ہیں. اسی طرح مختلف جگہوں میں رکھی گئیں مختلف چیزیں اور ان کے رکھنے کی تربیت بھی ہمارے اندر کے وجود کی Harmony کہ صحیح یاخراب کرتی رہتی ہے. یہ دیگر معاملہ ہے کہ عام طور پر ہم کو شعوری سطح پر اپنے اندر آنے والی جگہیں اوران جگہوں پر موجود چیزیں اور ہمارے روزمرہ کے استعمال میں رہنے والی تمام اشیاء ہمارے بدن, ہمارے ذہن,ہماری روح کو رفتہ رفتہ یا تو طاقتور بنا رہی ہیں اور یا کمزور اور کھو کھلا کر رہی ہوتی ہیں.
مختلف جگہوں کے مختلف اثرات ہماری ذات و نفسیات پر پڑ رہے ہوتے ہیں. ہمیں ان اثرات کا انجانا سا احساس بھی ہورہا ہوتا ہے. مگر ہم اپنے معاملات میں اتنا مصروف رہتے ہیں کہ ہم ان کے مثبت یامنفی پہلوؤں کی بابت حتمی رائے نہیں کر پاتے. اور خود کو ڈھیلا چھوڑے رکھتے ہیں. وقت کے ساتھ ہمارے ساتھ رہنے والی چیزیں, ہمارے چاروں طرف رکھی, پھیلی اور بکھری ہوئی اشیاء اور سامان اور دروازے, دیواریں, کھڑکیاں, سب کے سب اپنی Magnetic Field کے مثبت یا منفی اثرات سے ہمیں یا تو چست و توانا وطاقتور بنا رہے ہوتے ہیں اور یا ہمارے اندر مختلف جسمانی, روحانی,ذہنی بیماریوں کے بیج بور ہے ہوتے ہیں.
جگہوں اور چیزوں کی سائیکی سے ہماری سائیکی اس حد تک under Influence ہوتی ہے اور ہوتی چلی جاتی ہے کہ ہماری سوچ اور ہمارے رویے اور احساسات اور دیگر لوگوں کے ساتھ Interaction سبھی کچھ غیر محسوس انداز میں بدلنے لگتا ہے. جگہوں اور چیزوں کا منفی Aura ہمارے رویوں میں تلخی, غصہ تکبر اور حقارت و نفرت پیدا کرتا ہے. اور ہماری سوچ میں حسد, رقابت, مقابلہ, لالچ اور کنجوسی جیسے منفی شخص و کرداری پہلوؤں کو ہوا دیتا ہے.
اس کے برعکس جن مکانوں میں ہم رہتے ہیں اور جن جگہوں پر ہمارا آنا جانا, اٹھنا بیٹھنا رہتا ہے اور جن چیزوں کو ہم اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور جو زیادہ وقت ہمارے اطراف میں رہتی ہیں, اگر ان کا مقناطیسی دائرہ اور Aura مثبت ہوتو ہمارے اندر محبت اور برداشت تحمل اور صبر و شکر,قناعت و ہمدردی, میانہ روی اور سخاوت, متانت اور بردباری جیسے عوامل ازخود پرورش پاتے رہتے ہیں. اور ہماری سوچ. ہماری شخصیت اور ہمارے رویوں میں نکھار پیدا ہوتا رہتا ہے.
اس طرح منفی اثرات کی حامل جگہیں اور چیزیں ہمیں بلاوجہ اداس و مایوس کر دیتی ہے. اور ہمارے اندر سے زندگی کی امنگ, جوش, ولولہ اور چمک نکال لیتی ہیں.اور ہماری توانائی اور,خیالات کی روشنی کو Suck کر لیتی ہیں. ایسی جگہوں اور ایسے گھروں میں رہتے رہنے سے ہمارے ارادے پامال اور ہماری ہمت پست پڑنے لگتی ہے. ہم اپنے کام اور اپنے معاملات میں پیچھے ہونے لگتے ہیں.
بیزاری, بوریت اور وحشت ہمیں گھیرے رکھتی ہیں. ہماری سوچنے, سمجھنے, فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور یاداشت کم ہونے لگتی ہے. اعصانی دباؤ اور کھنچاؤ ہمیں مضمحل کردیتا ہے. طرح طرح کی جسمانی تکلیفیں اور بیماریاں ہمارے اندر گھر کر لیتی ہیں. ہم پریشان رہنے لگتے ہیں. اور آہستہ آہستہ ایسے مسائل میں الجھتے چلے جاتے ہیں. جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا.
ہماری آنکھوں پر پردہ پڑ جاتا ہے. ہمیں اپنے مسئلوں اور پریشانیوں سے باہر نکلنے کا کوئی حل سجھائی نہیں دیتا. کوئی سرا دکھائی نہیں دیتا. کوئی وجہ سمجھ نہیں آنی, مخصوص جگہوں پر مخصوص لوگوں اور مخصوص چیزوں کے ایسے طلسم میں گرفتار ہوجاتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کا نیا خیال یا Idea بھی ہمارے ذہن میں نہیں آپاتا.
ہمیں بالکل اندازہ نہیں ہو پاتا کہ ہماری ناکامیوں, پریشانیوں, بیماریوں اور دیگر مسئلوں میں ہمارے ساتھ رہنے والے اور ملنے جلنے والے اور اٹھنے بیٹھنے والے لوگوں کی منفی مقناطیسی قوت کا کتنا ہاتھ ہے. ہمارے گھروں اور ہمارے کام کی جگہوں اور وقت گزارنے والے دیگر مقامات کے منفی اثرات کا کتنا عمل دخل ہے.
ہمارے استعمال میں رہنے والی چیزوں اور ہمارے اطراف میں مستقل بکھری ہوئی دیگر اشیاء کے Aura کی کتنی منفی طاقت ہے. ہمیں نہیں پتہ چل پاتا. ہوتا یہ ہے کہ چیزوں,جگہوں اور لوگوں کی منفی روحانی قوت ہماری مثبت مقناطیسی طاقت کے اثرات کو زائل کرتی رہتی ہے. اور ہمارا مدافعتی نظام کمزور پڑتا چلا جاتا ہے.
جادو,سحر, نظر بد, بندش, وائرس, جراثیم,Pollution اور ہر طرح کے روحانی,طبی, ماحولیاتی, جینیاتی, معاشرتی Causes کی طرح لوگوں, جگہوں اور چیزوں کی منفی مقناطیسی Vibes بھی ہمیں متاثر کررہی ہوتی ہیں. لکین چونکہ ابھی تک ایسی کوئی لیبارٹری یا تحقیقی یونیورسٹی یا جدید سائنس ایجاد نے اس حقیقت کو ثابت نہیں کیا ہے. توہم اس حقیقت سے شعوری طور پر نا واقف ہیں. اور اس لاعلمی کی وجہ سے اپنی اندرونی روحانی, جسمانی اور نفسیاتی کثافتیں اور پیچیدگیاں بڑھاتے چلے جارہے ہیں.
سوچنے کی بات ہے کہ ہمیں سکون کب اور کہاں ملتا ہے. اچھے اور صالح لوگوں کی صحبت میں قدرت کے ھرے بھرے میدانوں, وادیوں اور دریاؤں و سمندروں کے کناروں پر, پہاڑوں کی چوٹیوں پر, عبادت گاہوں میں, گنتی کی مخصوص جگہوں پر اور یا پھر ہجوم سے کٹ کر تنہائی میں, شور سے دور سناٹے میں.
ہم ہر ایسی جگہ پر خود کو سکون میں پائیں گے. جہاں ماحول, لوگوں, دیواروں اور چیزوں کی منفی Vibes کم سے کم ہوں اور مثبت مقناطیسی Radiations زیادہ.اس سے بڑا اور مستند لیبارٹری ٹیسٹ شاید کوئی اور نہ ہو. ہوسکتا ہے اگلے وقتوں میں جگہوں, لوگوں اور چیزوں کی Magnetic Fiueld اور مثبت و منفی Vibes کو جاننے, جانچنے اور پرکھنے کے آلے بھی ایجاد ہوجائیں. اور ایسا عین ممکن ہے کہ جلد ہی ایسے Receivers بننا شروع ہوجائیں.
آج سے یہی کوئی صرف 30.40 سال پہلے ہی ہم میں سے کسی نے بھی نہ کمپیوٹر کا نام سنا تھا اور نہ موبائیل فون سمیٹ آج کی کسی بھی ایجاد کا نام اور کام نہیں سنا تھا. نہ تصور اور Imagination میں بھی ان ایجادات کی کوئی تصویر تھی. اور آج ہم نے خود کو ان فینسی ایجادات کے ہاتھوں بیچ دیا ہے. اور کسی ایک پل کو بھی ہم خود کو ان چیزوں کے سحر اور حصار سے الگ نہیں رکھ پاتے.
کمپیوٹر, لیپ ٹاپ, موبائیل فون, ٹیبلیٹ, آئی فون, انڑنیٹ, وائی فائی, فیس بک, میسنجر, واٹس ایپ, Imo, ٹوئٹر, GSM واچ اور جانے کیا کیا. ان سب چیزوں کے یقینا بے شمار فائدے ہیں. لیکن ان سب چیزوں کی منفی مقناطیسی قوت نے ہماری روح کی مثبت توانائی کو چوس لیا ہے. اور ہماری سوچوں اور ہمارے جذبوں کو مشینی اور میکانیکی بنا رہا ہے. اور ہمیں فطرت کی روح پرور روشنیوں اور قوتوں سے خود کو سرشار کرنے سے روک دیا ہے.اور ہم اپنے اپنے ڈربوں میں بند اپنے اطراف طرح طرح کے ڈبوں کے انبار لگا کر مصنوعی, چھوٹی اور وقتی ولمحاتی خوشیوں کے حصول کی کوششوں میں لگ کر اپنے سکھ چین و سکون کا سودا کر بیٹھے ہیں.
ہمیں اپنے سکھ و چین و سکون کو دوبارہ پانے کیلئے اپنے اپنے مکانوں, اپنی بند دیواروں, بند کمروں اور دکانوں سے باہر نکلنا ہوگا.اپنے رہن سہن کے انداز اور طور طریقوں کو ازسرنو ترتیب دینی ہوگی.جن جگہوں پر ہمیں منفی توانائی ملتی ہے, انہیں چھوڑنا پڑے گا.جو لوگ, جو چیزیں ہماری توانائی کو سلب کرتے ہیں. ان کو خود سے الگ کرنا ہوگا. خود کو خود احتسابی کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا.مثبت توانائی فراہم کرتی ہوں. اپنے استعمال کی چیزوں میں خود کو Selective اور Choosy بنانا ہوگا.
چوکور اور گول چیزوں کو ذیادہ فوقیت دینی ہوگی. دیواروں, کپڑوں, چادروں سے لیکر فرنیچر کے رنگوں کو بھی آفاقی مقناطیسی دائرے کے رنگوں کے مطابق رکھنا ہوگا. اپنے گھروں, دفتروں, دوکانوں اور رہنے واٹھنے بیٹھنے والی جگہوں کو ازسرنو ترتیب دینا ہوگا. مناسب روشنی الماریوں, صوفوں, کرسیوں, میزوں, بستروں کی Setting تبدیل کرنی ہوگی. آئینوں اور خوش رنگ تصویروں سے دیواروں کو سجانا ہوگا.Indoor پودوں اور پھولوں کو گھر کے کونوں میں جگہ دینی ہوگی. لاہوری نمک کی سرخ و سفید ڈلیوں کو گھر, دفتر, دکان کے ہر گوشے ہر Angle پر رکھنا ہو گا.لیکن یہ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوگا. یہ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوتا. سب سے پہلے ہمیں اپنے سونے,رہنے, اٹھنے, بیٹھنے اور زیادہ وقت گزارنے والی تمام جگہوں یا گوشوں کی ریکی کرنی ہوگی.
بیڈروم سے لیکر ڈرائنگ روم, لاؤنج سے لیکر کچن اور باتھ روم, زینہ اور آنگن ہر کونے میں کچھ وقت خاموش سے گزارنا ہوگا. اس کونے اس گوشے کی Vibes کو محسوس کرنا ہوگا. اور پھر اس بابت سوچنا ہوگا کہ ہم اس مخصوص جگہ یا گوشے کو کس طرح پر سکون اور آرام دہ رکھ سکتے ہیں. یا بنا سکتے ہیں. بہت سی دفع تو محض ایک دو چیزوں کو ادھر ست ادھر کرکے, ا'ن کی Setting بدل کر ہم ا'س جگہ کی منفی توانائی کو مثبت میں بدل سکتے ہیں. لیکن کبھی کبھی کسی جگہ کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے Major Operation کی ضرورت پڑتی ہے.اور بعض صورتوں میں ایسا کرنا عملی طور پر ممکن نہیں ہوتا.
پھر ہمیں ان جگہوں کی مستقل Cleansing کرنا پڑتی ہے. اور ان جگہوں پر دو چار ایسی چیزیں رکھنی پڑتی ہیں جو Negativity کو Minimum کرسکیں اور رکھ سکیں.
مسئلہ صرف یہ اٹکتا ہے کہ ھر کام کی طرح یہ کام بھی ہماری توجہ اور ہمارے وقت کے محتاج ہوتے ہیں. اور چونکہ بظاہر لوگوں,جگہوں اور چیزوں کی Cleaning اور لوگوں, جگہوں اور چیزوں کی Magnetic Field کی منفی توانائی کو مثبت میں بدلنے کے کاموں میں کوئی نظر آنے والا فائدہ دکھائی نہیں دیتا. تو ہم اس حوالے سے عام طور پر غفلت, کوتاہی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں. اور اپنے آپ کو, اطمینان دینے کیلئے یہی کہتے ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا. سب کہنے کی باتیں ہیں.
ہم اتنے سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں. اتنے سالوں سے یہاں آجا رہے ہیں. بھلا یہ گھر, یہ دکان, یہ جگہ کیسے ہماری طبیعت اور ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوسکتی ہے ہمارے آباؤ اجداد یہاں رہتے آئے ہیں. یہاں کام کرتے آئے ہیں. سب ٹھیک چل دہا تھا.یہ تو اب گڑبڑ ہو رہی ہے. اور یا پھر یہ کہ سب ٹھیک تو ہے. یہ بیماری, یہ پریشانی کسی اور وجہ سے ہے. میز, کرسی یہاں سے وہاں رکھنے سے کیوں مسئلہ نہیں ہوتا. یہ فضول وہم کی باتیں ہیں. بھلا کوئی جگہ یا ہوئی چیز کیسے ہم پر اثر ڈال سکتی ہیں. اور یہ چیزیں. یہ تو ہم برسہا برس سے استعمال کر رہے ہیں.اور یہ استعمال کی چیزیں ہیں. یہ کس طرح ہمارے لئیے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں
اس طرح ہم اپنے آپ کو مطمئن کر لیتے ہیں. اور لوگوں, جگہوں اور چیزوں کی منفی مقناطعسی vibes سے نظریں چرا کر اپنے معمالت میں مصروف رہتے ہیں. اور ہمارے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری رہتا ہے. اور اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک مثبت توانائی کا حامل کوئی شخص, کوئی چیز, کوئی جگہ یا کوئی نئی بات ہماری زندگی میں شامل نہیں ہو جاتی. یا شومئی قسمت سے ہمارے نہ چاہتے ہوئے بھی اگر تبدیلی آجاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہم اپنی جگہ بدل لیتے ہیں. یا نئی چیزیں, پرانی چیزوں کی جگہ آجاتی ہیں. اور نئی جگہیں اور نئی چیزیں زیادہ مثبت توانائی رکھتی ہیں. تو ان کا اثر ہم پر اثر انداز ہونے والی منفی توانائی کا توڑ کر دیتا ہے. یا انہیں Neutralize کر دیتا ہے.
بصورت دیگر ہماری اپنی فطری ذاتی مثبت مقناطیسی قوت بھی زائل ہوتی رہتی ہے. اور ہم سمیت کسی کو علم نہیں ہو پاتا کہ ہماری پریشانیوں, ہمارے المیوں اور بلاوجہ اداسیوں کا سبب منفی Vibes والے مخصوص جگہیں اور مخصوص چیزیں ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں