منگل، 12 فروری، 2019

ہمدم

"ہمدم"
                    (24.8.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

جیوان کی اندھیری راتوں کے
گہرے سکوت سے جب کبھی
میری سانسیں الجھنے لگتی ہیں
میں چپکے سے دستک دیکر
اپنی ھستی کی دوئی کے
گھر کا دروازہ کھلوا لیتا ہوں
پھر پہروں میں اور میری
ہمدم تنہائی شانہ بہ شانہ بیٹھ کر
جانے کتنی باتوں میں
شاموں سے راتیں کر دیتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں