منگل، 5 فروری، 2019

ضرب (×) جمع (+) تقسیم (÷)

"ضرب (×) جمع (+) تقسیم (÷)"
                    (22.9.86)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

کل کے دکھوں کے آئینوں میں
آج ہم اپنی اپنی
بازیافت کا عمل دیکھ رہے ہیں
یا صدیوں کی ٹھٹھری ہوئی آوازیں
ذات کے کہر آلود گنبدوں میں
اپنی اپنی بازگشت کے
گم کردہ سرے ٹٹول رہی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں