ہفتہ، 9 فروری، 2019

تمثیل

"تمثیل"
                   (15.10.85)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اپنے ہاتھوں
اپنی انگلیوں کے پوروں پہ
میرے قلم نے تمھارا نام
اتنی مرتبہ لکھا ہے
کہ اب جوبھی عبارت لکھتا ہوں
اس کے ہر لفظ کا ہر اک حرف
ایک آئینہ بن جاتا ہے
اور ہر آئینے میں
تمھاری تمثیلیں نظر آتی ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں