جمعرات، 14 فروری، 2019

Never Chase Am Old Love

"Never Chase Am Old Love"
                      (31.8.87)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

آج کی محبت
جب کل پرانی ہوجائے
اور اپنی مہک کھونے لگے
تو اسے
کسی تتلی کے ناذک پروں کی طرح
کتاب دل کے پڑھے ہوئے
صفحات کے بیچ
کہیں رکھ کر بھول جانا چاہیئے
کہ گزری ہوئی محبتوں کا تعاقب
اکثر خوں سے لکھی ہوئی وارداتوں پر
پانی پھیر دیا کرتا ہے
اور انگلیوں میں دبے ہوئے
گلاب کی پتیاں جلد ہی
اپنی خوشبو ہواؤں کی نذر کرکے
خاک بسر ہونے لگتی ہیں
لکین اپنی محبتوں پہ آدمی کو
اتنا تو اعتبار ہونا چاہیئے
کہ آج کی محبت کبھی
کل پرانی نہ ہو سکے
کبھی اپنی محبت کھو نہ سکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں