"Partner"
(7.5.85)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
گہری سیاہ غزالی آنکھوں والی لڑکی
میں اپنی تنہائیوں کے سرسبز باغ میں
آگہی کی ہفت رنگ تتلیوں کے سنگ
ہر شب, پو پھوٹنے تک
آنکھ مچولی کھیلا کرتا ہوں
تم ذرا سچ سچ بتانا کہ
اگر تم کو اس بات کا علم ہوتا
تو کیا تم بھی میرے ہمراہ
اس کھیل میں حصہ لینا پسند نہ کرتیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں