"The Man On The Street"
(27.9.86)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
چلو! میں آج اس بات کا
اعتراف کر ہی لیتا ہوں
کہ اب تم سے باتیں کرتے ہوئے
میرے دل میں کچھ کچھ ہونے لگتا ہے
گو ابکی دفعہ میں نے بہت کوشش کی تھی
کہ کیوپڈ کے ہر تیر کو
اپنے گزشتہ تجربات کی ڈھال پر
روک رکھوں
لیکن دل آخیر دل ہے
اس کو درد کے آئینے میں
اپنی صورت دیکھنے کی عادت ہے
اور ابکی دفع
اس نے تمھارے چہرے کو
اپنا آئینہ بنا لیا ہے
مگر اس بات کا کیونکر مداوا ہو
کہ وقت نے تم کو مجھ سے
پہلے پیدا کردیا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں